• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پولیس انسپکٹر کے بیٹے پر فائرنگ کا مقدمہ درج

ملتان(سٹاف رپورٹر)پولیس نے انسپکٹر خالد امین کے بیٹے پر نامعلوم افراد کی فائرنگ کا مقدمہ درج کر لیا ۔ تاحال کسی ملزم کی گرفتاری عمل میں نہ آ سکی ۔ محلہ طارق آباد ملتان کے رہائشی انسپکٹر پولیس خالد امین کے بیٹے محمد عثمان نے تھانہ چہلیک میں درخواست دی کہ وہ جم سے ایکسرسائز کرکے واپس گھر آ رہا تھا کہ راستے میں دو نامعلوم افراد نے روک کر اس پر فائرنگ شروع کردی۔ خوش قسمتی سےوہ بچ گیا جبکہ ملزمان فرار ہوگئے ۔
تازہ ترین