ملتان (سٹاف رپورٹر) پاسبان رکشہ ٹیکسی ڈرائیورز یونین کے وفد نے صدر پرویز اقبال بودلہ کی قیادت میں وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی سے ملاقات کی اور انہیں رکشہ ڈرائیوروں کے مسائل سے آگاہ کیا اور انہیں حکومت میں آنے سے قبل کا وعدےیاد دلائے کہ جس پر شاہ محمود قریشی نے یقین دہانی کرواتے ہوئے کہا کہ مجھے اپنا وعدہ یاد ہے اور جلد رکشہ ڈرائیوروں کے ان تمام مسائل کو حل کروایا جائے گا۔