• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

تجاوزات کا خاتمہ، کراچی میں صحت کا نیا مسئلہ

کراچی میں جاری تجاوزات کے خاتمے سے عام شہری کے لئے صحت کا نیا مسئلہ پیدا ہوگیا،دھول فضا میں اور زمین پر جمی مٹی بچوں اور بڑوں میں سانس اور آنکھوں کی بیماری میں اضافہ کررہی ہے۔

شہر میں موسم کی تبدیلی کےساتھ ساتھ دھند اور اسموک تو موجود ہےلیکن دوسری طرف شہر میں بڑے پیمانے پر تجاوزات کے خاتمے سے اٹھنے والی دھول اور مٹی نے شہریوں کی زندگی اجیرن کر دی ہے۔

ٹوٹی سڑکوں پر گاڑیوں کی آمدورفت کے دوران دھول مٹی سے علاقہ مکین دمہ سمیت دیگر سانس کی بیماریوں میں مبتلا ہونے لگے ، ساتھ ہی مختلف اقسام کی الرجی پھیل رہی ہے جبکہ امراض چشم کے مسائل میں بھی اضافہ ہورہا ہے۔

بچوں اوربڑوں کی بڑی تعداد سانس کی مختلف بیماریوں ،آنکھوں کی سوزش اورالرجی میں مبتلا ہوگئی ہے۔

جناح اسپتال کے شعبہ ای این ٹی کے سربراہ ڈاکٹر محمد عثمان کہتے ہیں مریضوں کی تعداد میں بیس فیصد تک اضافہ ہوگیا ہے ۔

ڈاکٹروں کے مطابق موجودہ موسم کھانے پینے میں احتیاط،باہر نکلتے وقت منہ پر ماسک کا استعمال ان بیماریوں سے بچاو ٔمیں معاون ثابت ہوسکتا ہے ۔

ماہرین طب کا کہنا ہے کہ شہریوں کو زیادہ گرد آلود مقامات پرنہیں جانا چاہیے۔

تازہ ترین