• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فیس بک: صارفین کے ڈیٹا تک رسائی کا ایک اور تنازع

فیس بک کی جانب سے کاروباری کمپنیوں کو صارفین کے ڈیٹا تک رسائی کی پیش کش کا ایک اور تنازع سامنے آیا ہے۔

برطانوی پارلیمانی کمیٹی کی جانب سے بدھ کو شائع دستاویز میں انکشاف ہوا ہے کہ 2014، 15 میں پرائیویسی قوانین سخت کرنے کے بعد بھی فیس بک، نیٹ فلکس جیسی بڑی کمپنیوں کو صارفین کی معلومات تک رسائی دینے کا سوچ رہی تھی، صارفین کی ذاتی معلومات تک رسائی دینے کا مقصد اشتہارات فروخت کرنا تھا۔

خبر ایجنسی کے مطابق 2012 کی ایک ای میل میں فیس بک کے سربراہ مارک زکر برگ نے بھی معلومات فروخت کرنے کی تجویز دی۔

زکر برگ کا کہنا ہے کہ ان کی کمپنی نے کبھی بھی صارفین کا ڈیٹا فروخت نہیں کیا، ہر کمپنی کی طرح فیس بک میں بھی مختلف خیالات پر بحث جاری رہتی ہے۔

تازہ ترین