• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نواز اور زرداری سونے کے انڈے کھاکر کڑک ہوگئے، فواد چوہدری

لندن(خبرایجنسی ) وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے کہا ہے کہ نواز شریف اور زرداری کے پیسے ضبط کر کے قرضے لینے سے بچا جا سکتا ہے ،زرداری نواز، خواجہ آصف اور خورشید شاہ سونے کے انڈے کھانے والی مرغیاں ہیں ،اب کڑک ہو گئے قوم چاہتی ہے ان کو ذبح کریں ، یہ ہمیں کس منہ سے معیشت پر لیکچر دے رہے ہیں ، نواز اور زرداری ان دونوں کی حیثیت ایسی ہے جیسی اقتدار کے بعد جنرل یحیٰ اور ایوب خان کی تھی ۔لندن میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے فواد چوہدری نے کہا کہ نواز شریف، آصف زرداری اور ان کے 5 ،7قریبی لوگوں کے لیے آرڈیننس لانا چاہیے کہ 3 ماہ میں اربوں روپے کا حساب دیں ۔

تازہ ترین