• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وزیر اعلیٰ پنجاب سے کسان اتحاد وفد کےمذاکرات کامیاب،احتجاج ختم

لاہور(نمائندہ جنگ)پاکستان کسان اتحاد کے دوروزہ دھرنا کے بعد کسانوں، شوگر ملز مالکان اور حکومت پنجاب کے درمیان مذاکرات کامیاب ہوگئے۔ وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار سے کسان اتحاد کے وفد نے ملاقات کی اوردوروز سے جاری احتجاج ختم کرنے کا اعلا ن کر دیا - کسان اتحاد کے وفد سے ملاقات میں گفتگو کرتے ہوئے وزیر اعلی نے کہا کہ کاشتکار میرے بھائی ہیں، ان کے حقوق کا تحفظ میری ذمہ داری ہے، کاشتکاروں کو ان کی محنت کا پورا معاوضہ ملے گا، شوگرملز مالکان نے ملیں چلانے کی یقین دہانی کرائی ہے ۔
تازہ ترین