• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اعظم سواتی نے مستعفی ہو کر اپنا اور کابینہ کا قد بڑھایا ، زرتاج گل

کراچی(جنگ نیوز) وزیرمملکت برائے موسمیاتی تغیرات زرتاج گل نے کہا ہے کہ اعظم سواتی نے وقت پر مستعفی ہو کر اپنا اور کابینہ کا قد بڑھایا ہے، پیپلز پارٹی اور ن لیگ نے ملک کو قرضوں میں ڈبویا، مریم نواز کو ہم نے نہیں ان کے والد نواز شریف نے پھنسایا ہے، علیمہ خان کبھی پبلک آفس ہولڈر نہیں رہیں جبکہ مریم نواز ن لیگ کی کرتا دھرتا ہیں۔ وہ جیو نیوز کے پروگرام ”کیپٹل ٹاک“ میں میزبان ابصاء کومل سے گفتگو کررہی تھیں۔ ن لیگ کے رہنما میاں جاوید لطیف نے کہا کہ ماڈل ٹاؤن میں خواتین کو گولیاں مارنے والوں کو پھانسی ہونی چاہئے، ن لیگ انتخابات کیلئے ہر وقت تیار ہے، فوری انتخابات مسائل کا حل نہیں،حکومت نے تین ماہ میں معیشت کے حوالے سے یوٹرن پر یوٹرن لیے، کسی نئی حکومت کی کارکردگی جانچنے کیلئے سودن ناکافی ہوتے ہیں مگر سمت نظرا ٓجاتی ہے،موجودہ حکومت کی سو دنوں میں کوئی پالیسی نظر نہیں آئی ہے۔ پیپلز پارٹی کی رہنما ناز بلوچ نے کہا کہ حکومت نے تین ماہ میں معیشت کے حوالے سے یوٹرن پر یوٹرن لیے، کسی نئی حکومت کی کارکردگی جانچنے کیلئے سودن ناکافی ہوتے ہیں مگر سمت نظرا ٓجاتی ہے،موجودہ حکومت کی سو دنوں میں کوئی پالیسی نظر نہیں آئی ہے، حکومت تین ماہ تک کہتی رہی کہ معیشت کا بیڑا غرق ہے لیکن اب معیشت کو پچھلے سالوں سے بہتر کہہ رہے ہیں، علیمہ خان اور مریم نواز کیلئے مختلف قوانین نظر آرہے ہیں، انتقام میں اس حد تک نہ جائیں کہ سسٹم کو لپیٹ دیں، مقامی اور بین الاقوامی قوتیں پارلیمانی نظام کو لپیٹ کر کسی اور نظام کا نفاذ چاہتے ہیں۔زرتاج گل نے مزید کہا کہ ڈی جی خان میں لوگ روٹی کو ترستے تھے لاہور میں اربوں روپے سے میٹرو بس بنادی گئی۔
تازہ ترین