• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

میڈیا پر کوئی پابندی نہیں لگائی،میجرجنرل آصف غفور

راولپنڈی (نمائندہ جنگ) ڈی جی آئی ایس پی آر میجر آصف غفور نے میڈیا پر پابندیوں کے حوالے سے پوچھے گئے سوال کے جواب میں کہا کہ ہم نے میڈیا پر کوئی پابندی نہیں لگائی، نہ ہی ہم نے کسی اینکر یا رپورٹر کو خبر روکنے یا اس میں تبدیلی کرنے کے بارے میں ہدایت دی۔ انہوں نے کہا کہ آج کل کے دور میں کوئی خبر رک نہیں سکتی، اگر کوئی خبر میڈیا میں نہیں آئے گی تو کوئی بھی ٹویٹ کے ذریعے اس کو طشت ازبام کرسکتا ہے۔ اس لئے پابندیوں کا کوئی فائدہ نہیں ہوتا۔پابندیوں کا الزام درست نہیں، آپریشن ضرب عضب اورردالفسادمیں میڈیانےاہم کرداراداکیا، ففتھ جنریشن وارمیں میڈیا فرسٹ لائن آف ڈیفنس ہے، خطرے سے متعلق آگاہی، مسائل کی نشاندہی میں میڈیا کا کردار ہے انہوں نے وزیراعظم کے اینکر کے ساتھ انٹرویو کے حوالے سے کہا کہ میں نے ان کا انٹرویو کئی بار دیکھا ہے۔میڈیا کو کوئی بھی جملہ لینے سے پہلے اس کو مکمل سن لینا چاہیے، وزیراعظم کےبیان کومکمل سن لیناچاہیے۔
تازہ ترین