• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شہر میں چوری کی وارداتیں تشویشناک ہیں،مرکزی انجمن تاجران و دکانداران

کوئٹہ(سٹی ڈیسک)مرکزی انجمن تاجران وکانداران بلوچستان کے صدر امر الدین آغا چیئرمین ٹکری حمیدبنگلزئی جنرل سیکرٹری عبدالصبور خلجی سینئر نائب صدر حاجی امیراچکزئی سینئر جوائنٹ سیکرٹری میرالٰہی بخش بلوچ جونیئر جوائنٹ سیکرٹری خیرالدین آغا سیکرٹری اطلاعات سید محمدکاکڑ سیکرٹری فنانس احمدآغا محمداکرم محمدشہی ظہوراحمدسمالانی سیف الدین ترین عبید اللہ کاکڑ سعیداحمدساتکزئی حاجی تاج محمد بڑیچ رحمت اللہ آغا نے کوئٹہ سٹی میں آئے روز ڈکیتی اور چوریوں پر تشویش کااظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ چوروں کا گروہ ایک مرتبہ پھر سرگرم ہوچکا ہے آئے روز شہر کے اندر دکانوں کو توڑ کر لوٹاجارہاہے جوناقابل برداشت ہے عوام کی جان ومال کی ذمہ داری انتظامیہ پر عائد ہوتی ہے انتظامیہ تاجروں کی جان ومال کی حفاظت کیلئے ٹھوس اقدامات کرے پولیس کے اعلیٰ حکام چوریوں کے بڑھتے ہوئے واقعات کا سختی سے نوٹس لیتے ہوئے پولیس کا گشت بڑھائے۔
تازہ ترین