• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کوئٹہ میں آج جمعہ کی سیکیورٹی، 3ہزار اہلکار تعینات

کوئٹہ میں جمعے کی مناسبت سے سیکیورٹی ہائی الرٹ ہے، جس کے لیے پولیس کےتین ہزار سے زائد اہلکار تعینات ہیں،شہر کے داخلی راستوں پر پولیس اور ایف سی کی پٹرولنگ بھی جاری ہے ۔

پولیس کے مطابق کوئٹہ میں اہم اور حساس مقا ما ت پر پو لیس کی نفری کی تعیناتی کے علاوہ فرنٹیئر کور کا گشت بھی جاری ہے ۔

شہر کے 5مختلف مقامات پر کوئیک رسپانس فورس کے اہلکار تعینات ہیں تاکہ کسی بھی ناخوشگوار واقعے پر فوری نمنٹا جاسکے ۔

شہر میں 38سوپو لیس اہلکار تعینات کیے گئے ہیں، ڈی آئی جی کی ہدا یت پر نماز جمعہ کے دوران ایس پیز اپنے سرکل، جبکہ ڈی ایس پیز اور ایس ایچ اوز علاقے میں گشت کر تے رہیں گے۔

شہر کے داخلی اور خارجی راستوں پر فر نٹیئر کور کے اہلکار گاڑیوں کو مکمل چیکنگ کے بعد داخلے کی اجازت دے رہے ہیں۔

تازہ ترین