• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن


بھارت میں نامور شادیوں کے نہ رکنے والے سلسلے کی کڑی اب نامور کامیڈین کپل شرما تک آ پہنچی ہے،ان کی شادی کا آغاز انتہائی میٹھے انداز میں ہوا یعنی شادی کے کارڈکے ساتھ مٹھائی کے ڈبے بھی تقسیم ہوئے۔

بالی ووڈ میں شادیوں کا سیزن پورے عروج پر ہے، پہلے اداکارہ دپیکا پڈوکون اور پھر ابھی پریانکا اورنک کے استقبالیے کی تقریب بھی نہیں ہوئی کہ بھارت کے مقبول ترین کامیڈین کپل شرما اور گینی چھاتراتھ کی شادی کا آغاز ہوگیا۔

کپل کی ہونے والی دلہن گینی کے گھر سکھ مذہبی رسوم کے مطابق ’اکھنڈ پاتھ‘ کی رسم اداکی گئی۔کپل کی شادی کے کارڈ جب بھیجے گئے تو اس کے ساتھ ایک ڈبہ بھی موجود تھا جس میں بھارت کی اسپیشل میووں سے بھری مٹھائی موجود تھی۔جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ کپل شرما کھانے پینے کے شوقین ہیں ۔


اس انوکھے دعوت نامے کو جب سوشل میڈیا پر شیئر کیا گیا تو اس کی خوب دھوم مچی۔مٹھائیاں دیکھنے میں تو بہت ہی لذیذ لگیں۔

واضح رہےکپل شرما کی شادی 12 دسمبر کو ہونے جارہی ہے، انہوںنے گزشتہ مہینےاپنے سوشل میڈیا پر شادی کا باضابطہ اعلان کیا تھا۔

تازہ ترین