• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شیخوپورہ میں ٹریفک حادثہ، 4 افراد جاں بحق

شیخو پورہ میں سرگودھا روڈ پر ٹریفک حادثے میں 4 افراد جاں بحق اور ایک زخمی ہوگیا۔

ریسکیو کے حکام کے مطابق سرگودھا روڈ پر خانقاں ڈوگراں سے فاروق آباد جانے والے رکشے کو مخالف سمت سے آنے والے تیز رفتار آئل ٹینکر نے ٹکر مار دی، حادثے میں رکشے میں سوار میاں بیوی سمیت چار افراد جاں بحق اور ایک شخص شدید زخمی ہوگیا۔

ریسکیو اہل کاروں نے لاشوں اور زخمی کو ڈی ایچ کیو اسپتال شیخوپورہ منتقل کردیا۔

تازہ ترین