• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
,

انسان کیلئے چھٹی حس ایجاد، شمال کی سمت بتانے کی صلاحیت حاصل ہو سکے گی

کراچی (نیوز ڈیسک) انسان کے جسم میں پانچ مختلف نوعیت کی حس پائی جاتی ہیں جن میں نظر، سماعت، چھونا، ذائقہ اور سونگھنے کی حس شامل ہے۔ 

لیکن اب ایک نئی چھٹی حس ایجاد کرنے کا دعویٰ کیا گیا ہے جسے استعمال کرتے ہوئے کوئی بھی انسان یہ بتا سکتا ہے کہ وہ شمال کی طرف منہ کرکے کھڑا ہے یا نہیں۔

 برطانیہ سے تعلق رکھنے والے ایک کمپیوٹر ایکسپرٹ اور بایو ہیکر نے دعویٰ کیا ہے کہ بلوٹوتھ قطب نما اپنے سینے پر امپلانٹ کرنے سے یہ نئی چھٹی حس حاصل کی جا سکتی ہے۔ 

38؍ برس کے بایو ہیکر لیویو بابٹز سائبورگ نیسٹ نامی کمپنی کے سربراہ ہیں جس نے یہ ’’نارتھ سینس‘‘ نامی امپلا نٹ ایجاد کیا ہے۔

 صرف ڈھائی سینٹی میٹر کے اس امپلانٹ پر پانی کا اثر نہیں ہوتا اور اسے سینے کی جلد میں ٹائٹینیم کے تار کے ذریعے جوڑا جاتا ہے۔

 جیسے ہی انسان اپنا رخ شمال کی جانب کرے گا تو اس میں ہلکی سی سرسراہٹ پیدا ہوگی جسے پتہ لگایا جا سکے گا کہ طرفین میں انسان کا رخ کس جانب ہے۔

تازہ ترین
تازہ ترین