اسلام آباد(نمائندہ جنگ) وفاقی وزیر منصوبہ بندی، ترقی و اصلاحات احسن اقبال نے کہا ہے کہ امریکی ماہرین سائنس و ٹیکنالوجی کے شعبے میں پاکستان سے تعاون کریں انہوں نے میساچوسٹس انسٹیٹیوٹ آف ٹیکنالوجی امریکہ کی سائنس و ٹیکنالوجی کے شعبے کے ماہرین سے ملاقات میں پاکستان کے سائنس و ٹیکنالوجی کے شعبے میں اشتراک پر گفتگوکی جس میں پاکستان میں ایک اعلیٰ میعار کی یونیورسٹی کاقیام بھی شامل ہے۔ وفاقی وزیر نے پاکستانی نژاد ڈاکٹر نرگس مالوالہ سے سے بھی ملاقات کی جو ایم آئی ٹی میں شعبہ فزکس کی سربراہ ہے اور اس ٹیم کا حصہ ہیں جس نے آئن سٹائن کے گریوی ٹیشنل ویو کی دریافت کرکے دنیا میں تہلکہ مچا دیا تھا۔