کوئٹہ(سٹی ڈیسک)کیسکو اتحاد ورکرز یونین کا تعزیتی اجلاس زیر صدارت عبدالستار ہوا جس میں نذیر احمد سلام بلوچ ٗ ندا محمد اسد علی ہزار محمد اشرف ٗ جان محمد عاشق شاہ ناصر مجتبیٰ اور دیگر عہدیداروں اور کارکنان نے کثیر تعداد میں شرکت کی اجلاس میں منظور مری کی وفات پر گہرے رنج وغم کااظہار کیا گیا اور کہا کہ مرحوم نے ساری زندگی محنت کشوں کی فلاح وبہبود اور ان کے حقوق کے لئے وقف کر رکھی تھی اور اول سے لیکر مرتے دم تک اپنے اصولی موقف پر ڈٹے رہے اور کبھی بھی اپنےموقف میں کوئی تبدیلی نہیں لائی مرحوم ہمیشہ محنت کشوں کے حقوق اور بدعنوان ٹولہ اور کمپنی پر انتظامیہ کے خلاف اپنی آواز بلند کرتے ہوئے اپنی جان قربان کی مگراصولی موقف سے پیچھے نہیںہٹے۔