وزیراطلاعات و نشریات فواد چوہدری نے کہا ہے کہ شیخ رشید کے لئے وزارت چھوڑنے کے لئے تیار ہوں اور بطور ایم این اے خدمات انجام دوں گا۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری پیغام میں فواد چوہدری نے کہا کہ پاکستان کے عوام نے ہم پر اعتماد کیا ہے،یہ وزیراعظم پاکستان فیصلہ کریں گے،اس وزارت کےلئے کون زیادہ موزوں ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ میں وزیر اطلاعات رہوں یا نہیں لیکن میں ایڈوٹائزمنٹ لابی کی بلیک میلنگ کے سامنے نہیں جھکوں گا۔
فواد چوہدری ان دونوں برطانیہ کے دورے پر ہیں، لندن میں انہوں نے مختلف شخصیات سے ملاقاتیں کی ہیں۔
وزیر ریلوے شیخ رشید نے پریس کانفرنس کے دوران یہ دعویٰ کیا کہ انہیں وزیراعظم عمران خان نے وزارت اطلاعات میں آنے کا کہا ہے۔
شیخ رشید کے دعویٰ اور وزیراطلاعات کی وازارت چھوڑنے کی پیشکش پر وزیراعظم کے معاون خصوصی افتخار درانی نے ردعمل میں کہا کہ عمران خان وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری کی کارکردگی سے مطمئن ہیں۔