• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
,

مساجدمیں خطبہ جمعہ کیلئے محکمہ اوقاف کی طرف سے تقاریردینےکافیصلہ

سرگودھا (نامہ نگار) ملک میں مذہبی منافرت ختم کرنے‘ بھائی چارے کی فضاء کو قائم رکھنے‘ مساجد میں ایک دوسرے کے فرقہ کیخلاف کسی قسم کی بات چیت‘ تقاریر کرنے پر پابندی کیلئے حکومت نے سرکاری سطح پر تمام مساجد میں نماز جمعہ کے خطبہ کیلئے تقاریر دینے کا فیصلہ کیا ہے۔

محکمہ اوقاف کے حکام کو باقاعدہ ہدایات جاری کی جارہی ہیں جس میں کہا گیا ہے کہ وہ سرکاری طورپر تحریری خطبہ کی تقریر تمام مسالک کے علماء کرام کو فراہم کرینگے، ان تقاریر سے ہٹ کر خطاب کرنیوالوں کیخلاف کارروائی ہوگی۔

 اس سلسلہ میں صوبائی کابینہ سے منظوری لی جائیگی\۔

تازہ ترین
تازہ ترین