• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

محسن نقوی آفتاب شیر پاؤ کے گھر پہنچ گئے


وفاقی وزیرِ داخلہ محسن نقوی پشاور میں چیئرمین قومی وطن پارٹی آفتاب شیر پاؤ کی رہائش گاہ پہنچ گئے۔

اس موقع پر وزیرِ داخلہ محسن نقوی نے آفتاب احمد خان شیر پاؤ سے ملاقات کے دوران خیبر پختون خوا میں امن و امان کی صورتِ حال پر بات چیت کی۔

وفاقی وزیرِ داخلہ محسن نقوی نے کرم میں پائیدار امن کے لے کیے گئے اقدامات سے آفتاب شیر پاؤ کو آگاہ کیا۔

انہوں نے کہا کہ خیبر پختون خوا میں آفتاب شیر پاؤ کی سیاسی خدمات کا ہر کوئی معترف ہے۔

وفاقی وزیرِ داخلہ محسن نقوی نے یہ بھی کہا کہ ایپکس کمیٹی اجلاس میں کے پی خصوصاً کرم میں امن کے لیے اہم فیصلے کیے گئے ہیں۔

قومی خبریں سے مزید