• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کروشیا میں پاکستانی سمیت 13 انسانی اسمگلر گرفتار

زغرب(جنگ نیوز)کروشیا کی پولیس نےپاکستانی سمیت 13مشتبہ انسانی اسمگلرز کو گرفتار کر لیا۔ اسمگلر مختلف ممالک کے مہاجرین کو غیر قانونی طور پر بلقان ممالک کے راستے یورپی یونین کے امیر مغربی ممالک تک پہنچانے کی کوششیں کر رہے تھے۔کروشیا کی پولیس کا جمعے کی شام صحافیوں سے گفتگو میںکہنا تھا کہ وہ مزید ایک ایسے اسمگلر کو تلاش کر رہی ہے، جو مختلف ممالک کے ایک سو انیس مہاجرین کو غیرقانونی طریقے سے کروشیا لایا اور پھر انہیں دوسرے یورپی ممالک تک لے کر گیا۔ جاری بیان کے مطابق جن اسمگلروں کو گرفتار کیا گیا ہے، ان میں ایک ایسا پاکستانی بھی شامل ہے، جس نے کروشیا میں خود بھی سیاسی پناہ کی درخواست دے رکھی ہے۔ گرفتار ہونے والوں میں دو افغان اور باقی کروشیا کے ہی شہری ہیں۔

تازہ ترین