• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

2018،مختلف ممالک سے 17ہزار 411پاکستانی ڈی پورٹ ہوئے

لاہور(نمائندہ جنگ)دنیا کے مختلف ممالک سے گزشتہ ایک سال کے دوران 17ہزار411پاکستانیوں کو ڈی پورٹ کیا گیاجبکہ 505 انسانی اسمگلر وں کو گرفتار کیا گیا،جن میں سے 2انتہائی مطلوب تھے۔ایف آئی اے کے امیگریشن سرکل کی طرف سے جاری سال 2018ء کی رپورٹ کے مطابق ملک میں انسانی اسمگلنگ کے 1612نئے کیسز کا اندراج ہواجن میں سے 1294کا چالان عدالتوں میں پیش کیا گیا۔ایف آئی اے امیگریشن ونگ کے کیسز میں 941کیسز میں مجرموں کو سزائیں سنائی گئیں جبکہ ملزمان پر 10کروڑ روپے کے جرمانے کیے گئے۔رپورٹ کے مطابق 4ہزار913پاکستانیوں کو ایران، 876کو ترکی، 241کو یونان اور 476کو اومان سے ڈی پورٹ کیا گیا۔
تازہ ترین