• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسلام آباد ، ٹریفک بہائو کو ہر ممکن یقینی بنانے کیلئے کریک ڈائون مزید تیز

اسلام آباد( خصوصی نامہ نگار) اسلام آباد میں ٹریفک کے بہائو کو ہر ممکن یقینی بنانے کے لیے معمول کی کاروائی کے علاوہ خصوصی کریک ڈائون کو مزید تیز کر دیا گیا، جسکا آغازآبپارہ ،سپر مارکیٹ،جناح سپر،اور کوہسار مارکیٹ سے غلط پارکنگ کرنے والے شہریوں کے خلاف کاروائی سے کیا گیا دوسرے مرحلے میں جی نائن اور ایف ٹین مرکز میں کاروائی کا آغاز کیا گیا غلط پارکنگ کرنے والے ڈرائیورزکی بڑی تعداد کے خلاف کاروائی کی گئی، جب کہ نو پارکنگ کے متعلق عوام کو آگاہی بھی فراہم کی جارہی ہے، یہ خصوصی کریک ڈائون جاری رکھا جائے گا۔تا کہ اسلام آباد میں تمام شاپنگ سنٹرز، مالز، اور دیگر تجارتی مراکز میں خصوصی کاروائی کے لیے سپیشل اسکواڈ بنایا گیا ہے، جو روزانہ کی بیناد پر ایس پی ٹریفک کی زیر نگرانی کاروائی جاری رکھے گا۔۔
تازہ ترین