• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

’وعدے اور اعلان عمران خان کے گلے کی ہڈی بن گئے‘

امیر جماعت اسلامی پاکستان سینیٹر سراج الحق نے کہا ہے کہ عمران خان کے وعدے اور اعلان ان کے گلے کی ہڈی بن گئے ہیں۔

لاہور پریس کلب میں میٹ دی پریس سے خطاب میں سراج الحق نے کہا کہ عمران خان سمجھتے ہیں کہ شادی اور الیکشن سے پہلے کیے جانے والے وعدے پورے کرنا ضروری نہیں۔

انہوں نے کہا کہ مڈٹرم الیکشن کی بات ظاہر کرتی ہے کہ انہیں مشکلات کا اندازہ ہوگیا ہے۔

امیر جماعت اسلامی نے کہا کہ اب عمران خان کی حکومت کے صرف لطیفے بن رہے ہیں،ڈالر اوپر اور روپیہ زمین بوس ہوگیا ہے۔

سراج الحق کا کہنا تھا کہ عام انتخابات آزادانہ نہیں تھے، اس کے باوجود جماعت اسلامی نے حکومت کے خلاف احتجاج کا فیصلہ نہیں کیا۔

میڈیا سے گفتگو کے دوران انہوں نے پریس کلب کے لئے 20 کمپیوٹر دینے کا اعلان بھی کیا۔

تازہ ترین