• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

میٹرک بورڈ کے تحت ہفتہ طلبہ وطالبات کا آغاز، مقابلہ حسن قرآت

کراچی(اسٹاف رپورٹر) ثانوی تعلیمی بورڈکے ریسرچ سیکشن کے تحت ہفتہ طلبہ وطالبات کے آغاز کے موقع پر مقابلہ حسن قرآت سے چیئرمین میٹرک بورڈ پروفیسر ڈاکٹر سعید الدین نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ قرآن کے فہم کو عام کرنے کی اشد ضرورت ہے۔ ہفتہ طلبہ و طالبات میں تقریبا ایک ہزار سے زائد سرکاری اور نجی اسکولوں کے طلباء شریک مقابلہ ہیں ، اس موقع پر سیکریٹری سید محمد علی شائق ، ڈائریکٹرایجوکیشنل ریسرچ مسزحور مظہر ، ایم اے جعفری موجود تھےجبکہ مقابلہ حسن قرآت میں منصفین کے فرائض قاری مبیس احدنعیمی، قاری محمد حسین اور قاری محمد خالد انجام دے رہے ہیں نظامت کے فرائض سمیراحمدانجام دئے ، منصفین کے فیصلے کے مطابق اول پوزیشن حافظ ضیاء الحق ٹاپ ریڈنگ پبلک اسکول ، دوئم پوزیشن محمد عاصم تحفیظ ماڈل اسکول ناظم آباد ، سوئم پوزیشن عمار بدری ہائی اسکول نے حاصل کی۔

تازہ ترین