کوئٹہ (این این آئی)حکومت بلوچستان نے پشتون تحفظ موومنٹ کے سربراہ منظور پشتین کے بلوچستان کے تمام اضلاع میں داخلے پر 90روز کی پابندی عائد کردی ،انہیں کوئٹہ ائیرپورٹ سے کراچی واپس بھیج دیا گیا ،محکمہ داخلہ بلوچستان کےاعلامیہ کے مطابق پشتون تحفظ موومنٹ کے سربراہ منظور احمد محسود ولد عبدالودود شعلہ بیانی اور نفرت انگیز تقاریر سے عوام کو ریاست اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے خلاف بھڑکاتے ہیں۔