• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نیب نے پاکستان اسٹیل ملز کو گیس بندش سے متعلق تحقیقات بند کردی

اسلام آباد(ایجنسیاں) قومی احتساب بیورو (نیب) نے پاکستان اسٹیل ملز کو قدرتی گیس کی فراہمی بند کرنے سے متعلق کی جانے والی وہ تحقیقات بند کردی جس نے جون 2015ء میں ملک کے سب سے بڑے صنعتی یونٹ کو بند کردیا تھا۔ ایگزیکٹو بورڈ نے سفارش کی ہے کہ معتبر ثبوت مزید تحقیقات کیلئے دستیاب نہیں، تمام الزامات کی جانچ پڑتال کی گئی مگر کوئی مجرمانہ پہلو نہیں ملا۔واضح رہے کہ گزشتہ برس دسمبر میں ایک ریفرنس پر تحقیقات کا حکم اس وقت کے قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے صنعت و پیداوار کے چیئرمین اسد عمر نے دیا تھا۔ اس ریفرنس میں یہ تحقیقات کرنے کی کوشش کی گئی تھی کہ اسٹیل ملز کی گیس کی فراہمی کیوں منقطع کی گئی، اسے بند کرنے پر مجبور کیا گیا یا حکومت نے اس میں مداخلت کیوں نہیں کی جبکہ پی ایس ایم اور سوئی سدرن گیس کمپنی حکومت کی ملکیت تھیں۔

تازہ ترین