ملتان (سٹاف رپورٹر) واسا ملتان منرل واٹر کمپنیوں سے ایک روپیہ فی لٹر وصول کرے گا جس سے ماہانہ5کروڑ روپے سے زائد کی آمدن متوقع ہے، ورکنگ پیپرز کی تیاری شروع کر دی گئی ، ذرائع کے مطابق سپریم کورٹ کے احکامات کی روشنی میں واسا ملتان نے منرل واٹر کمپنیوں سے ایک لٹر پانی پر ایک روپے کی وصولی کے لئے ورکنگ پیپرز کی تیاری کا آغاز کر دیا ہے ،جسے صوبائی حکومت سے منظوری کے بعد گورننگ باڈی سے منظور کرایا جائے گا ،واسا ملتان سے قبل واسا لاہور نے منرل واٹر کمپنیوں سے ایک روپے وصولی کے لئے ورکنگ پیپرتیار کرکے صوبائی حکومت کو پیش کر دیا اور آئندہ گورننگ باڈی اجلاس میں منظوری لئے جانے امکان ہے ۔