• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شادی کی سالگرہ پر ویرات کا انوشکا کے لیے خوبصورت پیغام


بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان ویرات کوہلی اور بالی ووڈ کی حسین اداکارہ انوشکا شرما آج اپنی شادی کی پہلی سالگرہ منا رہے ہیں، اس حوالے سے دونوں نے ایک دوسرے کے لیے خوبصورت پیغام سوشل میڈیا پر جاری کیے ہیں۔

بھارتی ویب سائٹ این ڈی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق بھارتی کپتان ویرات کوہلی اوراداکارہ انوشکا شرما نے اپنے اپنے سوشل میڈیا اکائونٹس پراپنی شادی کے حسین لمحات کی تصاویر شیئر کی ہیں اور ساتھ ہی ایک دوسرے کے لیےمحبت بھرے پیغامات بھی جاری کیے ہیں جسے اُن کے مداحوں کی جانب سے بےحد پسند کیا جارہا ہے۔



سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر اور انسٹاگرام پر ویرات کوہلی نے شادی کی کچھ تصویریں شیئر کیں ہیں اور ساتھ ہی لکھا کہ مجھے یقین نہیں ہورہا ہماری شادی کو ایک سال مکمل ہوگیا ایسا محسوس ہورہا ہے جیسے کل ہی کی بات ہو، وقت پر لگا کراڑ گیا۔ ویرات کوہلی نےانوشکا کو شادی کی پہلی سالگرہ کی مبارک باد دی اورکہا کہ وہ ان کی بہترین دوست اور زندگی بھر کی ساتھی ہیں اور ہمیشہ اُن کی ہیں۔


دوسری جانب ویرات کوہلی کی اہلیہ اور بھارتی اداکارہ انوشکا شرما نے بھی ٹوئٹر اور انسٹاگرام پر اپنی شادی کی ایک ویڈیو شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ’یہ جنت ہے، جب آپ ایک اچھے انسان سے شادی کرتے ہیں تو ایسا لگتا ہے جیسے آپ جنت میںرہ رہے ہیں۔‘


واضح رہے انوشکا شرما اور ویرات کوہلی کی شادی گزشتہ برس اٹلی کے شہر میلان میں ہندو اور پنجابی رسم و رواج کے مطابق ہوئی تھی، شادی میں صرف قریبی رشتے داروں کو مدعو کیا گیا تھاجبکہ شادی کے بعد انہوں نے بھارت میں دو استقبالیہ تقاریب کا اہتمام کیا تھا۔

تازہ ترین