• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

یوسف بیگ مرزا وزیراعظم کے معاون خصوصی تعینات

پاکستان ٹیلی ویژن کے سابق منیجنگ ڈائریکٹر یوسف بیگ مرزا کو وزیراعظم کا معاون خصوصی برائے میڈیا تعینات کردیا گیا۔

یوسف بیگ مرزا کی تعیناتی کی منظوری وزیر اعظم عمران خان نے دی ہے۔

کابینہ ڈویژن نے یوسف بیگ مرزا کی تعیناتی کا نوٹی فکیشن جاری کردیا ہے جس کے مطابق ان کی تعیناتی اعزازی طور پر کی گئی ہے۔

یوسف بیگ مرزا کی تعیناتی کے بعد وزیراعظم عمران خان کے معاونین خصوصی کی تعداد 7 سے بڑھ کر 8 ہوگئی ہے۔

وزیر اعظم کے معاونین خصوصی میں مرزا شہزاد اکبر، افتخار درانی، نعیم الحق، سید ذوالفقار عباس بخاری، شہزاد قاسم، علی نواز اعوان اور محمد عثمان ڈار پہلے سے شامل ہیں۔

واضح رہے کہ یوسف بیگ مرزا 3مختلف حکومتی ادوار میں 3مرتبہ پی ٹی وی کے ایم ڈی کی حیثیت سے خدمات انجام دے چکے ہیں اور وہ کئی نجی چینلز کی لانچنگ ٹیم کا بھی حصہ رہے ہیں۔

تازہ ترین