• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

رواں سال راولپنڈی سےاغواہونے والے53بچوں میں سے 37 بازیاب

راولپنڈی (وسیم اختر،سٹاف رپورٹر) رواں سال راولپنڈی کے مختلف علاقوں سےاغواہونے والے 53بچوں میں سے 37 کو بازیاب کرالیاگیا۔جبکہ بچوں سے زیادتی کے45مقدمات درج ہوئے۔ ذرائع کے مطابق رواں برس یکم جنوری سے اب تک راولپنڈی کے مختلف تھانوں میں 14سال سے کم عمربچوں کے اغواکے کل چالیس مقدمات درج کئے گئے۔جن کے مطابق 53بچوں کواغواکیاگیا،ان میں سے 37مغویوں کوبازیاب کرایاجاچکاہے جبکہ 16بچے تاحال بازیاب نہیں کرائے جاسکے۔بچوں کے اغواکے سب سے زیادہ 26مقدمات راول ڈویژن میں درج ہوئے جبکہ 11پوٹھوہاراور3صدرڈویژن میں درج کئے گئے ۔اسی طرح راول ڈویژن میں اغواہونے والے 34مغوی بچوں میں25کوبازیاب کرایاجاچکاہے۔ پوٹھوہارڈویژن سے اغواہونے والے15مغویوں میں 9اورصدرڈویژن کے علاقوں سے اغواہونے والے4بچوں میں سے تین مغویوں کوپولیس بازیاب کراچکی ہے۔ رواں برس راولپنڈی ضلع میں کم عمربچیوں سے زیادتی کے 25مقدمات میں سے راول ڈویژن میں 6،پوٹھوہارڈویژن میں 7اورصدرڈویژن میں 12مقدمات درج ہوئے،جبکہ کم عمرلڑکوں سے زیادتی کے ضلع بھرکے پولیس سٹیشنوں میں 20مقدمات میں سے راول ڈویژن میں 4،پوٹھوہارڈویژن میں 7اورصدرڈویژن میں 9مقدمات درج کئے گئے۔
تازہ ترین