• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

قندیل بلوچ قتل کیس، ملزم ظفر و دیگر پر فرد جرم عائد

ملتان کی عدالت میں قندیل بلوچ قتل کیس کی سماعت ہوئی جس کے دوران ملزم ظفر اور دیگر پر فرد جرم عائد کر دی گئی، کیس کی آئندہ سماعت 19 دسمبر کو ہو گی۔

ملتان میں معروف ماڈل قندیل بلوچ کے قتل کیس کی سماعت کے دوران عدالت میں ملزم ظفر کے پیش ہونے پر تمام ملزمان پر دوبارہ فرد جرم عائد کر دی گئی ۔

عدالت میں ضمانت پر رہا ملزم مفتی عبدالقوی، اسلم شاہین، حق نواز، عبدالباسط اور ظفر بھی پیش ہوئے ۔

عدالت نے گواہان پر جرح کے لیے سماعت 19 دسمبر تک ملتوی کر دی۔

تازہ ترین