• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کرپشن کو بھی دہشت گردی قرار دیا جائے،سراج الحق

Latest News
لاہور......امیر جماعت اسلامی سراج الحق کا کہنا ہے کہ کرپشن کو بھی دہشتگردی قراردیا جائے اورنیب کے پر اور ناخن کاٹنے کی بجائے اسے کرپشن کے خلاف کام کرنے کی اجازت دی جائے۔

امیر جماعت اسلامی نے منصورہ میں پریس کانفرنس کی اور کریشن کے خلاف ملک گیر تحریک چلانے کا اعلان کیا ۔ انکا کہنا تھا کہ احتجاجی تحریک کا ہدف کرپٹ نظام اور کرپٹ اشرافیہ کا خاتمہ ہے،بعض سیاست دان ،بیوروکریٹس، اہم اداروں کے سابق افسران ،سرمایہ دار اور لینڈ مافیا بھی کرپشن میں ملوث ہیں۔

امیر جماعت اسلامی کا کہنا تھا کہ پیلی ٹیکسی، خود روزگاراسکیم،پڑھا لکھا پنجاب سمیت دیگر منصوبوں میں100ارب سے زائد کرپشن ہوئی،پی ٹی سی ایل اور بنکوں کو ایسےفروخت کیاگیاکہ کمہار اپنےگدھے بھی ایسے نہیں بیچتا۔

سراج الحق کا کہنا تھا کہ منظورنظرلوگوں کےکیس کھلنےپر حکومت تلملا اُٹھی ہےنیب کےپاس150میگا کرپشن کیسز کی فائلیں بند پڑی ہیں۔
تازہ ترین