• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایف بی آر نے سینئر مینجمنٹ کورس کیلئے چالیس افسران نامزد کر دیئے،لاہور کراچی اسلام آباد پشاور میں25فروری سے شروع ہوگا

اسلام آباد (حنیف خالد) ایف بی آر کے چیئرمین ڈاکٹر جہانزیب خان نے ملک بھر کے چالیس افسروں کو سینئر مینجمنٹ کورس کیلئے نامزد کرنے کا فیصلہ کیا ہے جو 25 فروری سے 14جون تک ایس ایم سی پشاور کراچی اسلام آباد لاہور کے نیشنل مینجمنٹ کالجوں میں کریں گے جس کے بعد ان چالیس افسروں کے نام بنیادی اسکیل نمبر20 میں ترقی کیلئے زیر غور لائے جاسکیں گے ان لینڈ ریونیو سروس کے نامزد شدہ 40 افسروں کو 17 دسمبر 2018 تک اپنی تحریری رضامندی بمعہ تازہ ترین سالانہ میڈیکل رپور ٹ بھجوانے کی ہدایت کر دی ہے۔
تازہ ترین