• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی میں سرچ اور تجاوزات آپریشن، 16 افراد زیر حراست

کراچی کے علاقے ملیر میں بن قاسم اور میمن گوٹھ میں پولیس کی جانب سے سرچ آپریشن کیا گیا، میمن گوٹھ سے16 مشتبہ افراد کو حراست میں لیا گیا، جبکہ کے ایم سی نے تجاوزات کے خلاف خالد بن ولید روڈ پر آپریشن کیا۔

پولیس اور رینجرز کی جانب سے بن قاسم اورمیمن گوٹھ میں سرچ آپریشن کیا گیا۔

بن قاسم میں واقع بگٹی گوٹھ میں سرچ آپریشن جاری ہے جبکہ میمن گوٹھ غفور بستی میں سرچ آپریشن مکمل کرلیا گیا ہے۔

اس آپریشن کے دوران16 سے زائد مشتبہ افراد کو حراست میں لیا گیا ہے جن میں سے 8 ملزمان کو گرفتار کر کے چرس، ہیروئن، پستول، 4موبائل فونز، ایک ترازو اور ایک موٹرسائیکل برآمد کرلی گئی جبکہ دیگر افراد کے شناختی کوائف کی تصدیق ہونے پر انہیں رہا کر دیا گیا۔

ادھر طارق روڈ اور خالد بن ولید روڈ پر کے ایم سی کے محکمہ انسداد تجاوزات نے کارروائی کی جس کے دوران متعدد دکانوں کے بڑھے ہوئے حصے کو کے ایم سی نے گرا دیا۔

طارق روڈ اور خالد بن ولید روڈ پر کے ایم سی کے محکمہ انسداد تجاوزات نے کارروائی کی، اس دوران متعدد بڑھی ہوئی دکانوں اور اضافی جگہ گھیرنے والے شورومز کے فٹ پاتھ اور جنگلے گرا دیے گئے۔

کے ایم سی کے عملے کے ہمراہ علاقہ پولیس بھی موجود تھی تاکہ آپریشن کے دوران کسی قسم کی مزاحمت ہوتو اس کا سامنا کیا جاسکے۔

تازہ ترین