• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

’سندھ میں سی این جی پانچویں روز بھی میسر نہیں‘

کراچی سمیت سندھ بھر میں سی این جی بندش کا آج پانچویں روز ہے، جس کے باعث پبلک ٹرانسپورٹ کا نظام بہت زیادہ متاثر ہے، جبکہ عوام کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔

شہر قائد میں سی این جی بند ہونے کے باعث پبلک ٹرانسپورٹ سڑکوں سے غائب ہے اور شہریوں کو دفاتر پہنچنے میں مشکلات کا سامنا ہے، بس سے سفر کرنے والے افراد نے ٹرانسپورٹ کے نظام کی ابتر صورتحال پر صوبائی حکومت کی خاموشی کو بے حسی قرار دیا ہے۔

ترجمان سوئی سدرن گیس کمپنی کا کہنا ہےکہ فنی خرابی پر گمبٹ اور کنرپسا گیس فیلڈ سے گیس کم سپلائی ہورہی ہے، سسٹم میں پہلے سے گیس کم تھی اور فنی خرابی کی وجہ سے مزید کمی کا سامنا ہے۔

ترجمان کا کہنا تھا کہ ریگولر گیس ملنے پر سی این جی سیکٹر کو گیس فراہم کردیں گے تاہم اولین ترجیح گھریلو صارفین کو گیس کی فراہمی ہے۔

واضح رہے کہ سندھ میں سی این جی کی طویل بندش کا ریکارڈ ٹوٹ گیاہے، اس سے قبل کبھی اس طرح کی صورتحال درپیش نہیں آئی تھی۔

تازہ ترین