• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ملتان، پروفیسر بازیاب، ملزمان کیخلاف کارروائی سے انکار

ملتان کی بہاؤالدین زکریا یونیورسٹی کے اغوا کے بعد بازیاب ہونے والے پروفیسر نے گرفتار ملزمان کے خلاف کاروائی سے انکار کردیا جس پر پولیس نے اپنی ہی مدعیت میں مقدمہ درج کرلیا ۔

پولیس کے مطابق مغوی پروفیسر نے بازیاب ہونے کے بعد گرفتار ملزمان کے خلاف مقدمہ کے کا مدعی بننے سے انکار کردیا جس پر زکریا یونیورسٹی کی انتظامیہ سے رابطہ کیا گیا انہوں نے بھی واقعہ کا مقدمہ درج کروانے سے انکار کردیا ۔

اس موقف کے بعد پولیس نے اپنے ہی ایک تھانیدار خضر کو مدعی بنا کر 6 نامزد اور 4 نامعلوم ملزمان کے خلاف اغوا کا مقدمہ تھانہ بی زیڈ میں درج کر لیا۔

پولیس کے مطابق ابتدائی تحقیقات میں سامنے آیا ہے کہ اغواء تاوان کی خاطر نہیں کی گیا تھا بلکہ اغوا کرنے والا مرکزی ملزم رانا جنید رشید کی پروفیسر واصف سے ذاتی رنجش تھی اس لئے اسے اغوا کیا گیا ۔

پولیس نے گرفتار ایک ملزم سے پستول بھی برآمد کر لیا ہے، جبکہ مزید تحقیقات کی جا رہی ہیں ۔

تازہ ترین