مسلم لیگ ن کی ترجمان مریم اورنگ زیب نے کہا ہے کہ پنجاب کے عوام کو آئی فون دکھا کر نوکیا ’’تینتیس دس‘‘ تھما دیا گیا ہے۔ قوم کو بتائیں، کتنے انڈے، مرغیاں اور کٹے بیچے گئے؟ وزیراعلیٰ جس سائیکل پر دفتر آتے ہیں، عوام اُسے دیکھنا چاہتے ہیں۔
وزیراعلیٰ پنجاب کی پریس کانفرنس پر ردعمل دیتے ہوئے مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ عثمان بزدار صاحب نے کہا کیا ہے، کچھ سمجھ نہیں آیا۔ وزیراعلیٰ پنجاب جس جھونپڑی میں رہائش پذیر ہیں، میڈیا اور عوام کو اُس کا پتا بھی بتا دیں۔
ترجمان ن لیگ نے سوال کیا کہ جنوبی پنجاب صوبہ کب بن رہا ہے؟ بزدار صاحب اس بارے میں کب پریس کانفرنس کر رہے ہیں؟