ملتان (سٹا ف رپورٹر) محکمہ خزانہ پنجاب نے پی ایف سی شیئر کی مد میں ملتان سمیت پنجاب بھر کی میٹرو پولیٹن 11میونسپل کارپوریشن ، ضلع کونسل اور میونسپل کمیٹیز کیلئے 2ارب 73کروڑ 34لاکھ روپے کے فنڈز جاری کردیئے ہیں ، میونسپل کارپوریشن ملتان کیلئے 4کروڑ 63لاکھ 62ہزار 250روپےجبکہ ضلع کونسل ملتان کیلئے 2کروڑ 51لاکھ 47ہزار روپے جاری کئے گئے ہیں۔