اسلام آباد (آ ئی این پی)وزیر دفاع پرویز خٹک نے کہا ہے کہ اگر پی ٹی آئی اور نیب کا ساتھ ہوتا تو ہمارے خلاف تحقیقات نہ ہوتیں ‘نیب کو فیصلہ کرنے دیں‘ اس حوالے سے یہاں پر بات کرنے سے گریز کیا جائے ۔ جمعرات کو قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر شہباز شریف کی تقریر پر وضاحت کرتے ہوئے پرویزخٹک نے کہا کہ بقول شہبازشریف نیب اور پی ٹی آئی کا چولی دامن کا ساتھ ہے، اگر ایسا ہوتا تو میرے خلاف تحقیقات نہ ہوتیں، میں نے ثبوت پیش کئے ہیں، کوئی زمین ٹرانسفر نہیں کی، یہ چاہتے تھے کہ پرویز خٹک اندر ہو جائے، مگر اللہ بچانے والا ہے۔انہوں نے کہا کہ میں نے کبھی کسی کی ذات کے بارے میں بات نہیں کی۔