لاہور(نمائندہ جنگ) امیرجماعت اسلامی پاکستان سینیٹر سراج الحق نے کہا ہے کہ حکومت قبائلی علاقوں میں وفاقی قوانین کی عملداری یقینی بنائے،متبادل نظام اور بجٹ سے محروم لوگ معاشی بدحالی کا شکار اورمایوس ہیں، قبائلی علاقے خیبرپختونخوا میں انضمام کے بعد سے حکومتی اعلانات پرعملدرآمد کے منتظر ہیں۔ حکومت نے اب تک ان علاقوں کو متبادل نظام دیا ہے نہ بجٹ میں قبائلی علاقوں کو کوئی حصہ دیا گیا ہے۔ خیالات کا اظہار انہوں نےباجوڑ ایجنسی میں اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔