• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
,

ریاستی ناکامی سے بچنے کیلئے پاکستان کومعاشی پروگرام بدلنا ہوگا، امریکا

اسلام آباد (نمائندہ جنگ) امریکی محکمہ خزانہ کے انڈر سیکرٹری برائے بین الاقوامی امور ڈیوڈ ملپاس نے کہا ہے کہ امریکا پاکستان کو معاشی طور پر ایک ناکام ریاست کے طور پر نہیں دیکھنا چاہتا ہے لیکن اس سے بچنے کے لیے پاکستان کو اپنا اقتصادی پروگرام تبدیل کرنا ہوگا، پاکستان آئی ایم ایف سے ملنے والے ممکنہ قرض کی رقم چینی قرضوں کی ادائیگی کیلئے استعمال نہ کرے۔امریکاکے لیے یہ بات اہم ہے کہ پاکستان اپنی معیشت کو بہتر کرنے کے لیے دور رس اصلاحات کرے۔یہ بات انہوں نے گزشتہ روز ایوانِ نمائندگان کی ایک کمیٹی میں عالمی مالیاتی اداروں سے متعلق سماعت کے دوران کہی۔ ڈیوڈ ملپاس کا کہنا تھا کہ امریکااس بات کی بھی پوری کوشش کرے گا کہ پاکستان آئی ایم ایف سے ملنے والے ممکنہ قرض کی رقم چینی قرضوں کی ادائیگی کیلئے استعمال نہ کرے۔

تازہ ترین
تازہ ترین