• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پی ٹی آئی نےملک کو بحرانوں سے دوچار کردیا، شیر اعظم وزیر

پشاور(نمائندہ خصوصی) خیبر پختونخوا اسمبلی میں پیپلز پارٹی کے پارلیمانی لیڈر و صوبائی سینئر نائب صدر شیر اعظم وزیر ،پشاور کے ڈویژنل صدر لیاقت شباب، صوبائی رابطہ سیکرٹری سرتاج خان دوران پور اور ضلع نوشہرہ کے جنرل سیکرٹری سید افتخار علی شاہ نے کہا ہے کہ موجودہ حکومت نااہلی کی وجہ سے مکمل طور پر ناکام ہو چکی ہے اوراس نے ملک کومعاشی و سیاسی بحران سے دوچارکردیاان خیالات کااظہار انہوںنے پارٹی عہدیداروں سے بات چیت میں کیا، انہوں نےکہا کہ پیپلز پارٹی کے قائدین اور جیالوں کو مقدمات اور انتقامی کارروائیوں سے خوفزدہ نہیں کیاجا سکتا ،پارٹی قائدین ہر ظالمانہ کارروائی کا ڈٹ کر مقابلہ کرنےکا حوصلہ رکھتےہیں ۔
تازہ ترین