• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

منشیات کے عادی افراد سے ہزار گنجی کے تاجروں کو نجات دلائی جائے،تاجر اتحاد

کوئٹہ(سٹی ڈیسک)تاجراتحاد کے مرکزی صدر حاجی نورمحمداچکزئی سید عبدالمنان آغا حاجی سعد اللہ ترین حاجی لعل خان ناصر سراج احمدشیشاری عبدالخالق ذاکر سید حیدرشاہ جاوید کاکڑ حمید اللہ بازئی حاجی عصمت اللہ عمرالدین آغا محمد کاکڑ نےحکومت سے ہزار گنجی میں ٹرک اڈہ ار مسجد روڈ کے درمیانی نالہ میں منشیات کے عادی افراد کے محفوظ ٹھکانے کےخلاف کارروائی کا مطالبہ کیا ہے کہ مین نالہ کی بندش کے بعد ہیرونیوں نے ہزارگنجی کا رخ کرکے تاجروں پر عرصہ حیات تنگ کردیاہےاورتاجر اتحاد کے نمائندوں نے منشیات فروش کو رنگے ہاتھوں گرفتار کرکے پولیس کے حوالے کردیا ہے لیکن اس کے باوجود روزانہ کی بنیاد پر تعداد میں اضافہ جاری ہے اورنشاندہی کرنے کے بعد ان کےخلاف کارروائی نہیں ہورہی ہے کھلے عام اس نالے میں منشیات فراہم ہورہی ہے اس کے علاوہ اکثر اوقات یہ لوگ چوری کی واردارتوں میں ملوث ر ہے ہیں اور کئی افراد سے قیمتی موبائل بھی چوری کیے ہیںجس کی وجہ سے تاجر دن کو محفوظ ہیں نہ رات کو حکومت منشیات فروشی میں ملوث اور ان کے عادی افراد کےخلاف کارروائی کرے اور ان کے ٹھکانے ختم کیے جائیں تاکہ تاجر حضرات سکھ کا سانس لے سکیں۔
تازہ ترین