• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وٹامن ڈی کی زیادہ مقداردل کی شریانیں لچکدار کرتی ہے،ڈاکٹر فرح

کوئٹہ( اسٹاف رپورٹر)طبی ماہرین نے کہا ہے کہ وٹامن ڈی سپلیمنٹ زیادہ مقدار میں استعمال کرنے سے دل کی رگیں لچکدار اور تندرست رہتی ہیں اور ساتھ ہی فالج اور دل کے دورے کا خطرہ بھی کم ہوتا ہے جبکہ وٹامن ڈی کی زائد مقدار استعمال کرنے سے انسانی جسم پر کوئی منفی اثر بھی نہیں ہوتاممتاز معالج ڈاکٹر فرح دیبا نے یہاں بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ اس حوالے سے یہ مطالعہ کم افراد پر کیا گیا لیکن اس کے نتائج مثبت ہیں وٹامن ڈی دل کیلیے بہتر ثابت ہوسکتا ہے جب اس کا تجربہ کیا گیا تو وٹامن ڈی کی زیادہ مقدار سے دل کی رگوں کی لچک بڑھ گئی جبکہ رگوں کی سختی بھی کم نوٹ کی گئی۔ جیسے جیسے وٹامن ڈی کی مقدار بڑھائی گئی، رگیں اسی لحاظ سے نرم اور لچکدار ہوتی گئیں۔
تازہ ترین