لاہور(جنرل رپورٹر)وفاقی وزیر ریلویز شیخ رشید احمد نے لاہور ریلوے سٹیشن کا دورہ کیا۔ اس موقع پر ڈویژنل سپرنٹنڈنٹ ریلوے لاہور محمد سفیان سرفراز ڈوگر، مینجنگ ڈائریکٹر سٹیشنز شاہ رخ افشار سمیت ڈویژنل افسران بھی موجود تھے۔ وفاقی وزیر ریلویز نے سٹیشن پر تزئین وآرائش کے کاموں کا جائزہ لیا اور سٹیشن پر پسنجر فیسیلیٹیشن سے متعلق ڈی ایس ریلوے لاہور اور ایم ڈی سٹیشنز سے بریفنگ بھی لی۔