• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

تباہ شدہ ٹائی ٹینک کے پیچھے ایک راز

سمندر کی تہہ سے تباہ شدہ ٹائی ٹینک کے ملبے کی دریافت کوئی کارنامہ نہیں تھا بلکہ وہ ڈوبی ہوئی ایٹمی آب دوزوں کی تلاش کے دوران اتفاقاً مل گیا ۔

ٹائی ٹینک دریافت کرنے والےامریکی نیوی کے سابق کمانڈر اور سائنسدان نے بھانڈا پھوڑ دیا۔سمندر کی تہہ سے تباہ شدہ ٹائٹنک کے ملبے کی دریافت کوئی سائنسی کارنامہ نہیں تھا بلکہ وہ ایک چال تھی۔

امریکی ٹی وی کو انٹرویو دیتے ہوئے امریکی نیوی کے سابق کمانڈر رابرٹ بلارڈ نے بتایا کہ امریکی ملٹری سمندر کی تہہ میں ڈوب جانے والی دو نیوکلئیر سب میرین کی تلاش میں تھی ، جب اسے ٹاٗی ٹینک کا یہ ملبہ ملا لیکن وہ نہیں چاہتے تھے کہ دنیا کو یہ حقیقت پتہ چلے۔

واضح رہے کہ اپنے پہلے ہی سفرمیں سال 1912 میں برطانیہ سے امریکا کے سفر پر جانے والا یہ جہاز پانی بھر جانے سے نارتھ اٹلانٹک میں ڈوب گیا تھا۔ حادثے کے نتیجے میں 1500 سے زائد مسافروں کو جان سے ہاتھ دھونا پڑے تھے۔ حادثے پر بنائی گئی فلم نے دنیا بھر میں 2 ارب ڈالرز سے زائد کا بزنس کیا۔ سماء

تازہ ترین