لاہور(نمائندہ جنگ)پاکستان پیپلزپارٹی کے سنیئر رہنما اعتزاز احسن نے کہا ہے کہ احتساب ٹھیک ہو رہا ہے مگر یکطرفہ احتساب کی حمایت نہیں کی جاسکتی، پارلیمانی ماحول کو خوشگوار رکھنے کیلئے حکومت کو محاذ آرائی سے گریز کرنا اورعدم برداشت کا کلچراپنانا ہوگا، نہیں چاہتے حکومت ختم ہو، حکومت خود اپنے پائوں پر کلہاڑی مارے تو الگ بات ہے۔ بشپ الیگزینڈر جان ملک کی کتاب کی تقریب رونمائی میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے اعتزاز احسن نےکہا کہ حکومت کے وزراء لانگ ہینڈ بیٹ سے بیٹنگ کر رہے ہیں، اگر یہ تحمل سے کھیلیں تو ممکن ہے اننگز پوری کرلیں۔ پیپلزپارٹی ہمیشہ یہ چاہتی ہے کہ حکومت پانچ سال پورے کرے۔