• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حکمرانوں نے سقوط ڈھاکاسے کوئی سبق نہیں سیکھا ، سراج الحق

لاہور(نمائندہ جنگ)امیر جماعت اسلامی سینیٹر سراج الحق نے کہاہے کہ بدقسمتی سے حکمرانوں نے سقوط ڈھاکہ سے کوئی سبق نہیں سیکھا اور آج بھی نظریہ پاکستان سے بے وفائی کا رویہ اختیار کیے ہوئے ہیں،نظریہ پاکستان سے بے وفائی اور غداری نہ کی جاتی تو ملک دولخت نہ ہوتا۔نظریہ پاکستان سے بے وفائی اور غداری نہ کی جاتی تو پاکستان دولخت نہ ہوتا ۔ سقوط ڈھاکہ کے زخم ہمیشہ تازہ رہیں گے ۔ مانسہرہ میں اجتماع ارکان اور شان رسالت کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے سینیٹر سراج الحق نے کہاکہ دشمن نے اے پی ایس پشاور میں ہمارے پھولوں کو خون میں نہلا کر پاکستان کے دل پروار کیا، ہم ان کے معصوم اور پاکیزہ خون کو کبھی نہیں بھول سکتے ۔ خون شہیداں کا تقاضا ہے کہ ملک میں اسلامی نظام کے نفاذ کی جدوجہد کو تیز کیا جائے تاکہ دشمن کو پھر کبھی وار کرنے کا موقع نہ مل سکے ۔امیر جماعت اسلامی نے کہا کہ قرضہ ملنے پر حکمران ایسے خوش ہیں جیسے کشمیر فتح کر لیا ہو ۔عوام مہنگائی کے سونامی میں غوطے کھا رہے ہیں اور وزراءکو کامیابی کے تمغوں سے نوازا جارہاہے ۔
تازہ ترین