• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فواد چودھری نوکری بچانے کے چکر میں آصف زرداری کے خلاف باتیں کرتے ہیں،پیپلز پارٹی

لاہور(سپیشل رپورٹر )پاکستان پیپلز پارٹی کے مرکزی ڈپٹی سیکرٹری اطلاعات چودھری منور انجم نے کہا ہے کہ فواد چودھریاپنی نوکری بچانے کے چکر میں آصف زرداری کے خلاف باتیں کرتے ہیں، شیخ رشید اور فواد چودھریجنرل مشرف کے کلچر کا تسلسل ہیں، عالمی دنیا میں تیل کی قیمتوں میں کمی لیکن پاکستان میں بڑھائی گئیں، کیوں حکومت نے ریلوے کے کرائے بڑھا کر عوام کی کمر توڑ دی ہے، عمران کے خاندان نے بیرون ممالک اربوں کی جائیدادیں کن ذرائع سا بنائیں حکومتی وزراء کا ایجنڈا ایشوز کی سیاست کی بجائے الزام لگاو شور مچاو ہے۔ یو ٹرن لینا حکومتی پالیسی بن چکی ہے،جس سے دنیا میں پاکستان کے امیج کو نقصان پہنچا ہے ۔
تازہ ترین