• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسپائیڈر مین کی امریکی باکس آفس پر پہلی پوزیشن

اسپائیڈر مین نے نارتھ امریکن باکس آفس پر اپنا جال بُن دیا اور دوسری فلموں کو جال میں جکڑ کر باکس آفس پر پہلی پوزیشن حاصل کرلی۔

اینی میٹڈ ایکشن ایڈونچر فلم ’اسپائیڈر مین : ان ٹو دا اسپائیڈر وَرس‘14 دسمبر کو ریلیز کی گئی ۔ فلم نے ویک اینڈ پر 3کروڑ 54 لاکھ ڈالر کماکر سب کو پیچھے چھوڑ دیا۔


دوسرے نمبر پر کرائم فلم دا میول رہی جس نے 1کروڑ 72لاکھ ڈالر کا بزنس کیا ۔ فلم کے ڈائریکٹر اٹھاسی سالہ کلنٹ ایسٹ وڈ ہیں ۔ انہوں نے فلم میں ایک مفلس کا مرکزی کردار ادا کیا ہے جو حالات سے تنگ آکر میکسیکن گروہ کے لیے کوکین الی نوائے اسمگل کرنے پر مجبور ہوجاتا ہے۔

دا گِرنچ اس ہفتے باکس آفس پر تیسرے نمبر پر آگئی جو پچھلے ہفتے دوسرے نمبر پر تھی ۔ فلم نے ویک اینڈ پر 1 کروڑ16 لاکھ ڈالر کمائے۔

اینی میٹڈ فلم رالف بریکس دا انٹرنیٹ مسلسل تین ہفتے تک باکس آفس پر سرفہرست رہنے کے بعد اس ہفتے چوتھے نمبر پر رہی ۔ فلم نے ویک اینڈ پر مزید 96 لاکھ ڈالر کا بزنس کیا ۔ 

تازہ ترین