سندھ کے شہر نواب شاہ میں گنے کے کاشت کاروں کے احتجاج پر انتظامیہ حرکت آگئی، 50نامزد اور 6سو نامعلوم افراد کے خلاف مقدمات درج کرلیے گئے۔
سندھ کی شوگر ملوں کی جانب سے گنے کے سرکاری نرخوں پر خریداری نہ کئے جانے اور پریمیئم کے اربوں روپے کے بقایاجات کی عدم ادائیگی پر سیکڑوں کاشت کاروں نے جمعے کو احتجاج کیا تھا ۔
احتجاج کرنے والے گنے کے کاشت کاروں نے پانچ گھنٹے تک دھرنا دے کر قومی شاہراہ بند کر دی تھی۔
پولیس کے مطابق تھانہ قاضی احمد میں درج ایف آئی آر میں قومی شاہراہ کو زبردستی بند کرنے اور ہنگامہ آرائی کی دفعات شامل کی گئی ہیں ۔